17 ستمبر، 2018، 12:28 AM

مینگ کھٹ ہانگ کانگ اور چین سے ٹکراگیا

مینگ کھٹ ہانگ کانگ اور چین سے ٹکراگیا

مینگ کھٹ نامی سمندری طوفان فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد ہانگ کانگ اور چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مینگ کھٹ نامی سمندری طوفان فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد ہانگ کانگ اور چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا۔

مینگ کھٹ طوفان اتوار کو ایک سو 62 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرایا تھا۔ اس حوالے سے چین کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر کا کہنا تھاکہ ’ چین کو طوفان کے نتیجے میں بدترین بارش اور تیز ہواہوں کا سامنا ہوگا‘۔ انہوں نے حکام کو بھی طوفان سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

خیال رہے کہ مینگ کھٹ نامی طوفان علی الصبح ہانگ کانگ کے ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں مشہور وکٹوریا ہاربر سمیت مچھیروں کے علاقے زیرِ آب آگئے تھے۔ چین اور ہانگ کانگ میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی تھی جس کے بعد چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فلپائن میں طوفان مینگ کھٹ کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارش اور آندھیوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر تباہ اور ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

News ID 1884014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha